مولانا مفتی منیب الرحمٰن کی متوازن علمی شخصیت

   
۳۱ دسمبر ۲۰۲۰ء

باسمہ تعالیٰ

محترمی و مکرمی صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری صاحب

وفاقی وزیر مذہبی امور اسلامی جمہوریہ پاکستان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ — مزاج گرامی؟

گزارش ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیلِ نو کے مرحلہ میں میری رائے اور تجویز یہ ہے کہ مولانا مفتی منیب الرحمٰن صاحب کو کونسل کا چیئرمین بنانا چاہیے۔ ان کی باوقار اور متوازن علمی شخصیت کی سربراہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے معیار، کارکردگی اور اعتماد میں اضافہ ہو گا، ان شاء اللہ العزیز۔

امید ہے کہ وزارتِ مذہبی امور اس گزارش پر سنجیدگی کے ساتھ غور کر کے اس سلسلہ میں پیش رفت کرے گی۔

شکریہ، والسلام

ابوعمار زاہد الراشدی

سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل

خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ

   
2016ء سے
Flag Counter