’’سیرت محمد مصطفیٰ ﷺ‘‘

   
۲۳ اپریل ۲۰۱۵ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اردو میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھی جانے والی کتابوں میں حضرت الشیخ مولانا محمد ادریس کاندھلوی نور اللہ مرقدہ کی تصنیف ’’سیرۃ المصطفیٰ ﷺ‘‘ نے علماء کے حلقوں میں جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ حضرت الشیخ رحمۃ اللہ علیہ کے تبحرِ علمی اور ذوق و محبت کی علامت ہے۔ مگر اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اس کی تلخیص اور تسہیل کی طرف کوئی باذوق ساتھی متوجہ ہوں تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنایا جا سکے۔

ہمارے فاضل عزیز مولانا حماد انذر قاسمی (فاضل نصرۃ العلوم) نے یہ خدمت سرانجام دی ہے اور محنتِ شاقہ کے ساتھ اس عظیم علمی و تاریخی ذخیرہ کو تمام پڑھے لکھے لوگوں کے لیے ازسرِنو مرتب کر دیا ہے۔ میں نے مختلف مقامات سے یہ کتاب دیکھی ہے اور خوشی ہے کہ اس طرح نئی نسل کے لیے ’’سیرۃ المصطفٰی ﷺ‘‘ سے استفادہ زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

دعا گو ہوں کہ مولانا حماد انذر قاسمی کی اس کاوش کو قبولیت سے نوازتے ہوئے اللہ تعالیٰ اسے ان کے لیے دنیا اور آخرت کی برکات و ثمرات کا ذریعہ بنائے، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter