پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی خبر اس پُرآشوب ماحول میں تپتی دوپہر میں ٹھنڈی ہوا کے خوشگوار جھونکے کی طرح محسوس ہوئی، اور بے ساختہ زبان سے الحمد للہ رب العالمین کے ساتھ جذباتِ تشکر کا سیلاب امنڈ آیا، الحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ یہ امتِ مسلمہ کے دلوں کی آواز اور ملت کے نظریاتی اور شعوری کارکنوں کی امیدوں کا اظہار ہے۔
اللہ پاک ہمارے ان تینوں عظیم ملکوں کی قیادتوں کے اس اقدام کو پوری امتِ مسلمہ بلکہ عالمِ انسانیت کے لیے مبارک فرمائے، نظرِ بد اور شرِ حاسدین سے محفوظ رکھے، اور مسلم امہ کے تمام ممالک، بالخصوص عرب ملکوں، اور علی الخصوص بیت المقدس کی آزادی اور حرمین شریفین، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ، کے تحفظ اور دفاع کا ذریعہ بنائیں، آمین یا رب العالمین۔

