مغربی فلسفہ کے مطابق کسی چیز کے جائز یا ناجائز ہونے میں صرف نفع اور نقصان ہی بنیاد ہے جس کا فیصلہ سوسائٹی نے خود کرنا ہے۔ جبکہ آسمانی تعلیمات کے مطابق نفع و نقصان سے قطع نظر اللہ تعالٰی جسے حلال قرار دیں وہ حلال اور جسے حرام قرار دیں وہ حرام ہے، اور روزہ اس کی بہترین مثال ہے۔