آج کی گلوبل سوسائٹی میں دین و مذہب کے بارے میں ایک نقطۂ نظر آپ کو یہ ملے گا کہ مذہب کی افادیت سے انکار نہیں ہے، یہ انسانی اخلاق و عادات کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن مذہب غیب سے کوئی رہنمائی نہیں بلکہ عقائد، عبادات اور اخلاقیات کا یہ مجموعہ انسان ہی کا وضع کردہ ہے۔