آسٹریلیا مسجد، لاہور

ٹرانس جینڈر ایکٹ ۲۰۱۸ء ۔ پاکستان شریعت کونسل کا تجزیہ و تجاویز

ٹرانس جینڈر (تحفظ حقوق) ایکٹ ۲۰۱۸ء مئی ۲۰۱۸ء میں منظور کیا گیا۔ پارلیمنٹ نے اس قانون کو منظور کرنے کا ادعا یہ لکھا ہے کہ ٹرانس جینڈر لوگوں کو دیگر شہریوں کے مساوی حقوق حاصل ہوں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ اس قانون کےمطابق ٹرانس جینڈرز کو قانونی طور پر منظور اور تسلیم کر لیا گیا ہے اور ان کو وہی حقوق حاصل ہونگے جو دوسرے مرد و خواتین کو حاصل ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۴ ستمبر ۲۰۲۲ء

منافقین کے خلاف جہاد کی نبویؐ حکمت عملی

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالہ سے ایک پہلو پر آج چند گزارشات پیش کرنا چاہوں گا۔ قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ ’’یا ایہا النبی جاہد الکفار والمنافقین واغلظ علیہم‘‘ اے نبیؐ! کافروں اور منافقین کے ساتھ جہاد کریں اور ان پر سختی کریں۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ کے دس سالہ دور میں کافروں کے خلاف مسلسل جہاد کیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ دسمبر ۲۰۱۵ء

پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت ہم سب کی طرف سے شکریہ و تبریک کی مستحق ہے کہ تحریک ختم نبوت کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں عوامی بیداری کے لیے مختلف سطحوں پر اجتماعات کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔ آج کی یہ کانفرنس بھی اسی مہم کا حصہ ہے جو اس موقع پر ہو رہی ہے کہ ستمبر ۱۹۶۵ء کی جنگ کو نصف صدی مکمل ہونے پر پوری قوم ’’یومِ دفاعِ پاکستان‘‘ جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۵ ستمبر ۲۰۱۵ء

شہدائے بالاکوٹ اور تحریکِ آزادی میں ان کا کردار

ہم جب برصغیر کی تحریک آزادی کے عنوان سے بات کرتے ہیں تو اس سے مراد برصغیر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور برما وغیرہ پر برطانوی استعمار کے تسلط کے بعد وطن کی آزادی کے لیے بپا کی جانے والی تحریکات ہوتی ہیں۔ ان میں ایک دور مسلح تحریکات کا ہے اور دوسرا دور پر اَمن سیاسی تحریکات کا ہے، ان دونوں قسم کی تحریکات میں اپنے اپنے وقت میں ہمارے اکابر نے خدمات سرانجام دی ہیں اور جدوجہد کی ہے۔ شہدائے بالاکوٹ کی جدوجہد بھی اسی کا ایک باب ہے لیکن اس کے تذکرہ سے پہلے تحریک آزادی کا مختصر پس منظر پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۴ مئی ۲۰۱۰ء
2016ء سے
Flag Counter