امام اہل سنتؒ کی تصانیف کی اشاعت اور مکتبہ صفدریہ گوجرانوالہ کا آئندہ نظم
والد گرامی امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تصانیف کی طباعت و اشاعت کا شرعی و قانونی حق اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو ’’وقف علی الاولاد‘‘ کے طور پر سپرد کر کے مکتبہ صفدریہ گوجرانوالہ قائم فرمایا تھا اور اس کا انتظام برادر عزیز مولانا عبد القدوس خان قارن رحمہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کیا تھا جو اپنی زندگی میں تمام بھائیوں اور بہنوں کے اعتماد اور مشاورت کے ساتھ چلاتے رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آہ! الحاج سید سلمان گیلانیؒ
شاعرِ اسلام الحاج سید سلمان گیلانی بھی ہم سے رخصت ہو گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ اپنے والد محترم شاعرِ حریت و ختم نبوت الحاج سید امین گیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ذوق و فن، مشن اور روایات کے امین تھے اور پوری عمر انہوں نے اسی ماحول میں بسر کی۔ وہ شعر و شاعری اور حق کے پرچار و خدمت کے ساتھ ساتھ مجلس آرائی کے ذوق و اسلوب سے بھی مالامال تھے اور بذلہ سنجی میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قربانی کا مقصد: رضائے الٰہی اور انسانی اخوت
اس دفعہ عید الاضحٰی اور یومِ آزادی اکٹھے آرہے ہیں اور وطن عزیز کے مسلمان جہاں جانوروں کی قربانی کریں گے وہاں ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء کے ماحول کی انسانی قربانیوں کو یاد کریں گے اور عالم اسلام خصوصاً اپنے پڑوس مقبوضہ کشمیر میں انہی قربانیوں کے تسلسل میں قربان ہونے والے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ ایزدگی میں ان کے لیے دعاگو ہوں گے۔ گزشتہ روز عرفات کے میدان میں اس سال کے امیر حج محترم نے جو خطبہ ارشاد فرمایا ہے اس میں کشمیر، فلسطین، اراکان اور دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر