حسن محمود عودہ سے ایک ملاقات

   
۱۶ اگست ۱۹۹۹ء

گزشتہ روز برطانیہ کے شہر سلاؤ میں مولانا منظور احمد چنیوٹی کے ہمراہ فلسطینی دانشور الاستاذ حسن محمود عودہ سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر ان سے گفتگو ہوئی۔ حسن عودہ کا تعلق اس فلسطینی خاندان سے ہے جس نے پون صدی قبل قادیانیت قبول کی تھی اور عرب ممالک میں قادیانیت کے فروغ میں اس خاندان نے مسلسل کردار ادا کیا۔ لندن میں قادیانیوں نے اپنا ہیڈکوارٹر قائم کیا تو حسن عودہ قادیانیوں کے شعبہ عربی کے ڈائریکٹر اور ان کے عربی جریدہ ’’التقوٰی‘‘ کے ایڈیٹر تھے۔

اللہ تعالیٰ نے آٹھ سال پہلے انہیں اسلام قبول کرنے کی توفیق دی اور اس کے بعد سے وہ مسلسل قادیانیت کے عزائم اور کفر کو عرب دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہ ’’التقویٰ‘‘ کے نام سے عربی زبان میں ماہوار خبرنامہ جاری کرتے ہیں اور اپنی بضاعت اور وسائل کی حد تک رد قادیانیت میں سرگرم عمل رہتے ہیں۔

ہماری طرح حسن عودہ بھی اس بات کے شاکی ہیں کہ ختم نبوت کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے تعاقب کے لیے جس طرح باہمی ربط و مفاہمت اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے وہ نہیں ہو رہا جبکہ قادیانیوں اور منکرین ختم نبوت کے دیگر گروہوں کی سرگرمیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

حسن عودہ نے دینی جماعتوں اور اداروں کے نام پیغام دیا ہے کہ وہ باہمی تعاون و اشتراک کی فضا قائم کریں اور منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔

   
2016ء سے
Flag Counter