بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
بگرامی خدمت جناب جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب، چیف آف آرمی اسٹاف اسلامی جمہوریہ پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مزاج گرامی؟
آنجناب کے فرزند گرامی عزیزم سعد صدیق باجوہ کی شادی خانہ آبادی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا، یاد فرمائی اور عزت افزائی کا تہہ دل سے شکریہ۔ مجھے تقریب میں شریک ہو کر بے حد خوشی ہوتی مگر اسی روز گلیانہ کھاریاں میں میرے برادر نسبتی چودھری عبد الحفیظ کی بیٹی کا نکاح طے ہے، اس لیے خواہش کے باوجود شریک نہیں ہو سکوں گا، معذرت قبول فرمائیں۔
دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت اس شادی خانہ آبادی کو دونوں خاندانوں میں محبت و اعتماد میں مسلسل اضافہ کا ذریعہ بنائیں اور ہمارے اس نئے جوڑے کو دنیا و آخرت کی بے پناہ خوشیوں، آبادی، رونقوں اور برکات سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔
عزیزم سعد صدیق باجوہ کو بطور خاص مبارک اور دعائیں!
خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ
۱۱ نومبر ۲۰۱۸ء