خطابت: دعوت و دفاعِ اسلام کا ذریعہ

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ حضراتِ علماء کرام، محترم بزرگو، دوستو، بھائیو اور ساتھیو۔ سب سے پہلے مجلس صوت الاسلام کو، مجلس کے روحِ رواں مفتی ابوہریرہ صاحب کو، ان کے رفقاء کی ساری ٹیم کو، اور ان کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی محی الدین صاحب کو اس مسلسل پیشرفت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ جب مجلس تشکیل پائی تھی تب بھی میں حاضر ہوا تھا، وقتاً‌ فوقتاً‌ حاضر ہوتا رہا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰۱۴ء

حضرت قاضی مظہر حسینؒ کا جملہ جس نے زندگی بدل دی

بعد الحمد والصلوٰۃ۔ ما شاء اللہ آپ حضرات کو یوں بیٹھا دیکھ کر مجھے ساٹھ سال پہلے کا وہ اپنا منظر سارا یاد آ گیا ہے۔ نصرۃ العلوم میں سب سے پہلے طلباء کی انجمن بنائی تھی، میں اس کا بانی ہوں۔ آج جمعرات ہے نا؟ جمعرات کو ہم اکٹھے ہوا کرتے تھے، تقریری مقابلے بھی کرتے تھے، تقریریں بھی کرتے تھے، مناظرے بھی کرتے تھے، اور سب کچھ کرتے تھے جو آپ لوگ کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اسلام کی معاشی اصلاحات

جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرۂ مبارکہ تو ہماری زندگی کے ہر سانس کے ساتھ ہے۔ قرآن کریم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نسلِ انسانی کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا ہے۔ اسوۂ حسنہ، نمونہ، آئیڈیل۔ آئیڈیل تو پھر ہر وقت سامنے رہتا ہے۔ اسوۂ حسنہ کا معنیٰ یہ ہے کہ جو کام زندگی کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کر کے حضورؐ کی یاد ذہن میں تازہ کر کے کریں گے وہ صحیح ہو گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۴ ستمبر ۲۰۲۳ء

زیر زمین معدنی خزائن اور امتِ مسلمہ

زیر زمین معدنی خزائن کی تلاش اور حصول کے لیے امریکی کمپنی سے معاہدہ کی خبریں ان دنوں زیربحث ہیں۔ جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث میں ارشاد گرامی ہے کہ خواب میں زمین کے خزانوں کی چابیاں مجھے دی گئی ہیں، جس کا مطلب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ زمین کی تہہ میں محفوظ معدنی و دیگر خزائن زیادہ تر امتِ مسلمہ کے پاس ہوں گے اور اس کا ظہور رفتہ رفتہ ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۱ ستمبر ۲۰۲۵ء

’’جمعیۃ علماء اسلام کا مختصر تعارف اور کارکنانِ جمعیۃ کے اوصاف‘‘

جمعیۃ علماء اسلام پاکستان علماء حق کی نمائندہ دینی و سیاسی جماعت ہے جس نے پہلے دور میں تحریکِ پاکستان اور دوسرے دور میں قیامِ پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ اسے ملک میں سیاسی و دینی حوالوں سے قومی فیصلوں کی تشکیل و نفاذ میں ہمیشہ کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے جو بحمد اللہ تعالیٰ آج بھی قائم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۳ نومبر ۲۰۲۳ء

برصغیر میں دفاعِ حنفیت کا پس منظر

مولانا محمد الیاس گھمن جیسا کہ آپ کو بتا رہے تھے، ہمارے بھائی بھی ہیں، ساتھی بھی ہیں، ہمارے والد محترم رحمۃ اللہ علیہ کے تلامذہ میں سے ہیں، میرے ساتھ بھی تعلق ہے تھوڑا سا، تو احترام کرتے ہیں ، ادب کرتے ہیں، ان کی مہربانی ہے نوازش ہے۔ میں کبھی کبھی یہاں حاضر ہوتا ہوں اور گزرتے ہوئے کچھ باتیں ہوتی ہیں۔ اہلسنت والجماعت کے مرکز کے عنوان سے یہ ادارہ آج کے حالات کے تناظر میں الحمد للہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۹ جنوری ۲۰۱۴ء

امام اہل سنتؒ کا اسلوب بیان

والد محترم امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر نوراللہ مرقدہ کی حیات و خدمات کے حوالہ سے دارالعلوم مدنیہ بہاولپور کے آرگن ماہنامہ ’’المصطفیٰ‘‘ کی خصوصی اشاعت کا اعلان پڑھ کر اور عزیزم حمزہ سلمہ سے اس کی تیاری کے بارے میں معلومات حاصل کر کے بے حد خوشی ہوئی، دارالعلوم مدنیہ بہاولپور اور اس کے بانی حضرت مولانا غلام مصطفیٰ بہاولپوری رحمہ اللہ تعالیٰ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

نومبر ۲۰۱۰ء

اسلامی معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار

مجھے موضوع دیا گیا ہے کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار کیا ہے؟ یہ تو سب سے اہم موضوع ہے اور سب سے لمبا موضوع ہے۔ عورت بات چھیڑ دے تو وہ مختصر نہیں ہوتی، اور عورت کی بات چھڑ جائے تو وہ مختصر نہیں ہوتی۔ عورت خود بھی مختصر بات نہیں کرتی، اور عورت کی بات کی جائے تو وہ بھی مختصر نہیں ہوتی۔ لیکن مجھے بہرحال ایک بات کہنی ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰۱۷ء

ہجرتِ مدینہ پر ایک نظر

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی ہجرت ہماری تاریخ کا نہایت اہم واقعہ ہے اور اس پر امت کی اجتماعی زندگی کے کئی مسائل کا مدار ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلامی تاریخ کا آغاز ہجرتِ نبوی سے قرار دیا، اسی وجہ سے ہمارا سن ہجری چل رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کی اصل قومی و اجتماعی تاریخ ہجرتِ مدینہ سے شروع ہوئی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۵ ستمبر ۲۰۲۱ء

حق سے انکار اور مظلوم کی بدعا ، قدرتی آفات کا ایک سبب

ہم آج کل بارشوں کی کثرت اور بادلوں کے پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں اور قوم کے بہت سے طبقات و افراد بالخصوص دینی مدارس کے اساتذہ و طلبہ اپنے متاثرہ بھائیوں اور خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ یہ قدرتی آفات کہلاتی ہیں جو اچانک غیبی ماحول سے سامنے آتی ہیں اور انسانی وسائل اور صلاحیتیں اکثر اوقات ان کا سامنا کرنے اور رکاوٹ ڈالنے میں ناکام ہو جاتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اگست ۲۰۲۵ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter