ریاست مدینہ کے کلمہ گو غیر مسلم شہری
بخاری شریف کی ایک روایت کے مطابق حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری سے قبل اس علاقہ کے قبائل ایک حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ اور عبد اللہ بن ابی کو اس کا سربراہ منتخب کر لیا گیا تھا مگر اس کی تاج پوشی سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے جس سے اس حکومت کا قیام کھٹائی میں پڑ گیا۔ حضرت سعد بن عبادہؓ نے اس علاقہ کو ’’اہل ھذہ البحیرۃ‘‘ سے تعبیر کیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انسانی معاشرت اور باہمی حقوق کا تصور
اسلامی عقائد کے مطابق انسانی معاشرت کی بنیاد چند عقائد پر ہے: یہ کائنات، زمین و آسمان، مخلوقات اور ہم سب اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق ہیں۔ اس نے ہمیں پیدا کیا ہے، صلاحیتوں اور استعدادات سے نوازا ہے، زندگی کے اسباب فراہم کیے ہیں، پورے نظام کو چلا رہا ہے، کائنات کی ہر چیز اس کے علم، قدرت اور کنٹرول میں ہے - - - مکمل تحریر