’’احکامِ شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت‘‘
میاں محمد نعمان صاحب کا اور مولانا سعید عاطف صاحب کا شکرگزار ہوں کہ آپ حضرات کے ساتھ ملاقات کا، بہت سے ارشادات سننے کا، کچھ باتیں کہنے کا موقع عنایت فرمایا۔ میں صرف یہ حضرت مولانا محمد تقی امینی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کے بارے میں دو تین باتیں عرض کروں گا سرسری طور پر۔ پہلی بات یہ ہے کہ خود میری زندگی کا فکری رخ متعین کرنے میں جن تین چار کتابوں کا دخل ہے ان میں مولانا کی یہ کتاب بھی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’وبضدھا تتبین الاشیاء‘‘
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ میں وفاق ہائے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور مرکز الاقتصاد الاسلامی بالخصوص شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم کا شکرگزار ہوں اس محفل کے اہتمام پر اور اس جدوجہد کے آغاز پر اور اس کے بعد حاضری کا موقع دینے پر۔ میں دو تین باتیں مختصراً عرض کروں گا۔ سود کا خاتمہ۔ اس کا ایک دائرہ تو عالمی ہے۔ سود کا خاتمہ نسلِ انسانی کی ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ختمِ نبوت کانفرنس گوجرانوالہ: تمام احباب کا شکریہ
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ خطاب تو فرمائیں گے قائدین جو تشریف لائے ہیں۔ میرا آج خطاب کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ صرف شکریہ ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں: سب سے پہلے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا کہ انہوں نے اس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ تمام جماعتیں، دینی حلقے، جنہوں نے اس کانفرنس کے لیے پورے ڈویژن میں محنت کی۔ اور اس کے بعد آپ سب حضرات کا کہ آپ حضرات ذوق و شوق سے تشریف لائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نفاذِ شریعت، دہشت گردی اور تکفیر و قتال کے تین الگ الگ مسئلے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ میں اس حوالے سے آج تھوڑی سی گفتگو کرنا چاہوں گا کہ اس وقت جو داعش یا تحریکِ طالبانِ پاکستان یا دنیا میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کے جو گروپ ہیں، ان کے حوالے سے ملک میں بھی، بین الاقوامی سطح پر بھی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ اور میں عرض کرنا چاہوں گا کہ تین مسئلے بالکل الگ الگ ہیں جن کو خلط ملط کر دیا گیا ہے۔ مکمل تحریر
بزرگوں کی جدوجہد کے بنیادی اہداف
پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں پروگرام بنا کہ شیخ الہندؒ اکیڈمی کے دوستوں سے ملاقات ہو جائے تو ہم تھوڑی دیر کے لیے رکے ہیں۔ سرگرمیاں معلوم ہوتی رہتی ہیں، خوش ہوتے رہتے ہیں، اور دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ اللہ پاک اس فکر کو ہمارے مستقبل کی نئی نسل میں اور مستقبل کی قیادت میں اللہ پاک ہمیں منتقل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ہمارے بزرگوں نے اس خطے کی آزادی کی جنگ لڑی تھی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی وفات پر تعزیتی پیغام
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کا سانحہ ارتحال صرف اہلِ علم اور اہلِ دین کے لیے ہی نہیں، پوری قوم کے لیے پوری امت کے لیے شدید صدمہ کا باعث ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کا تعلق ایک عظیم علمی خانوادے سے تھا، ان کے والد محترم، دادا محترم، ان کے خاندان نے نہ صرف امت کی علمی اور دینی رہنمائی کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
نئی نسل کی راہنمائی اور الغزالی میڈیا
آج مرکز الغزالی اسلام آباد اور الغزالی میڈیا ہیڈ آفس میں حاضری میرے لیے خوشی کی بات ہے، مجھے یہ سن کر بڑی مسرت ہوئی خوشی ہوئی۔ ملک میں مختلف دوست میڈیا کے ذرائع ابلاغ کے، دین کے لیے، ملک کے لیے، قوم کے لیے مثبت اور مفید استعمال کے حوالے سے فکرمند ہیں کام کر رہے ہیں۔ اور دوست اس میں متفکر بھی ہیں اور محنت بھی کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر اسرار احمدؒ کے ساتھ میری مناسبت کے مختلف پہلو
پاکستان کی ایک عظیم دینی شخصیت جنہوں نے زندگی بھر قرآن پاک کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں، خلافت کا پرچم بلند کرنے میں، دینی اقدار کی سربلندی میں، اور اسلام کے غلبہ اور نفاذ میں اپنی تمام توانائیاں صَرف کیں اور آخر وقت تک اسی مشن پر گامزن رہے۔ ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ ہمارے ملک کی دینی تحریکات میں اور دینی شخصیات میں صفِ اول کی شخصیت ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی و ملّی تحریکات میں کامیابی کا راز
آپ ذرا اگر تاریخ پہ نظر رکھتے ہیں، تو تحریکِ خلافت لے لیں، تحریکِ آزادی لے لیں، تحریکِ پاکستان لے لیں، ان تینوں بڑی تحریکوں میں قیادت مشترک تھی قدیم تعلیم اور جدید تعلیم کی۔ تحریکِ خلافت میں مولانا محمد علی جوہرؒ علی گڑھ کے فارغ تھے اور مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانویؒ دیوبند کے فارغ تھے، اور مولانا ظفر علی خانؒ علی گڑھ کے گریجویٹ تھے۔ اکٹھے تھے۔ میں تاریخ کا ایک سوال ذکر کروں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
کشمیر کا مقدمہ: اقوام متحدہ کا کردار اور ہماری ذمہ داری
آج کی اس نشست کو بھی اسی عنوان کے ساتھ مُعنوَن کیا گیا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ، اپنے بھارتی مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا، ہم آہنگی کا اظہار کریں اور ان کو حوصلہ دلائیں کہ ان کی مظلومیت میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں ریلیاں بھی ہو رہی ہیں، جلسے بھی ہو رہے ہیں، نشستیں بھی ہو رہی ہیں، بیانات بھی ہو رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- 1
- 2
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »