’’بھارت‘‘

   
۲۱ جولائی ۲۰۲۳ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے، ہم مدتوں اکٹھے رہ کر پون صدی قبل الگ ہوئے تھے۔ بھارت کے ساتھ ہمارے بہت سے تاریخی، سماجی، جغرافیائی اور مذہبی معاملات چلتے رہتے ہیں جو انسانی سماج کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ ایسے مسائل پر باہمی محاذ آرائی بھی ہو جاتی ہے اور مکالمات و روابط کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ ایک سیاسی کارکن اور صحافی کے طور پر یہ مسائل ہمیشہ میرا موضوع رہے ہیں، ان پر بہت کچھ بیان کیا ہے اور بہت کچھ لکھا ہے۔ فرزند عزیز حافظ ناصر الدین خان عامر سلّمہ نے میری ایسی تحریرات کا بڑا حصہ زیر نظر مجموعہ میں مرتب کیا ہے جو اس کے حسن ذوق اور محنت کی علامت ہے۔ میرے بیانات اور تحریریں متعلقہ امور و مسائل پر ایک رائے کی حیثیت رکھتی ہیں جن کے کسی بھی پہلو سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور بحمد اللہ تعالیٰ مجھے اپنی کسی بھی رائے پر کبھی اصرار نہیں رہا۔ امید ہے کہ یہ گزارشات متعلقہ امور پر صورتحال کو سمجھنے میں قارئین کے کام آئیں گی اور وہ عزیزم عامر خان کو سعادتِ دارین کی دعاؤں سے نوازیں گے، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter