’’نحمدہ تبارک و تعالٰی و نصلی و نسلم علٰی رسولہ الکریم و علٰی آلہ و اصحابہ و اتباعہ اجمعین۔‘‘
الشریعہ اکادمی گوجرانوالہ میں مختلف موضوعات پر فکری نشستوں کا سلسلہ شروع سے چلتا آ رہا ہے اور متعدد عنوانات پر ان نشستوں میں گفتگو ہو چکی ہے۔ ۲۰۱۸ء کے دوران ان نشستوں کا عنوان ’’سیرت نبویؐ اور انسانی حقوق‘‘ تھا جس کے مختلف پہلوؤں پر گزارشات پیش کی گئیں۔ الشریعہ اکادمی کے لائبریرین مولانا حافظ کامران حیدر نے انہیں صفحۂ قرطاس پر منتقل کیا جبکہ میرے چھوٹے فرزند حافظ ناصر الدین خان عامر نے نظرثانی کے بعد اسے زیرنظر کتابچہ کی شکل دی ہے، اور اسے قارئین کی خدمت میں اس دعا کی درخواست کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائیں اور ہم سب کے لیے توشۂ آخرت بنا دیں، آمین یا رب العالمین۔