دینی مدارس کے بارے میں تین مغالطے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ سب سے پہلے تو ان فضلاء، قراء اور حفاظ اور ان کے ساتھ فاضلات اور حافظات کو مبارکباد دینا چاہوں گا جو جامعہ نصرۃ العلوم سے اس سال دورۂ حدیث، تجوید اور حفظ قرآن کریم کی تعلیم کا نصاب مکمل کر کے سند فراغت حاصل کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے پڑھنے کو ان کے لیے، ان کے والدین کے لیے، اساتذہ کے لیے، ان کے ساتھی طلبہ اور طالبات کے لیے، جامعہ نصرۃ العلوم کے منتظمین و معاونین کے لیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حدیث و فقہ اور بخاری شریف
یہ حدیث بخاری شریف میں کتاب النکاح کی آخری روایت ہے جو ایک طویل روایت کا حصہ ہے، ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ روایت امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے مختلف مقامات میں بیان کی ہے اور اس کا ایک حصہ یہاں نقل کیا ہے۔ امام بخاریؒ کا ذوق و اسلوب یہ ہے کہ وہ محدث ہونے کے ساتھ ساتھ فقیہ و مجتہد بھی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کی تعلیم اور عصرِ حاضر کی ضروریات
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اس امتیاز پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دینی تعلیم کے حوالہ سے عام طور پر پائے جانے والے ایک دو مغالطوں کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جس پر اساتذہ اور طلبہ سب کو ضرور غور کرنا چاہیے۔ ایک بات یہ ہے کہ دینی مدارس میں دی جانے والی تعلیم کے بارے میں بالعموم یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ قدیم تعلیم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآن کریم کا خصوصی اعجاز
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ بزم حفاظ قرآن کریم کے امیر قاری محمد فاروق شاہد صاحب (مدرس جامعہ نصرۃ العلوم) اور ان کے رفقاء کو مبارک باد دیتا ہوں کہ وہ سالہا سال سے اس تقریب کا تسلسل کے ساتھ اہتمام کر رہے ہیں اور حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کے اس پروگرام میں مجھے بھی شرکت کا موقع مل جاتا ہے۔ قرآن کریم جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بزرگوں کا باہمی تقابل نہ کریں
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ کل جمعۃ المبارک کی گفتگو میں ایک بات عرض کی تھی کہ اپنے بزرگوں کا تذکرہ کرنا ہمارے لیے برکت کا باعث ہے رہنمائی کا باعث ہے۔ رہنمائی بھی لینی چاہیے برکت بھی حاصل کرنی چاہیے۔ انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات ہیں، صحابہ کرام و اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں، ہر پھول کا اپنا اپنا رنگ ہوتا ہے، اپنے درجات ہیں۔ ایک ہے درجات کا ہونا وہ تو مسلّمہ بات ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسوۂ فاروق اعظمؓ اور معاشی نظام
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معروف صحابی ہیں حضرت معاذ بن جبلؓ، ان کا تذکرہ ہم روایات میں سنتے رہتے ہیں، معروف انصاری صحابی ہیں۔ انہیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں یمن کا گورنر مقرر کیا تھا۔ حضرت عمرؓ کے زمانے میں بھی آپ یمن کے گورنر رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مولانا حافظ محمد ریاض خان سواتیؒ
برادر عزیز مولانا محمد ریاض خان سواتی رحمہ اللہ تعالیٰ اس قدر اچانک ہم سے رخصت ہوئے ہیں کہ اس کے یقین کا ماحول ابھی تک نہیں بن رہا اور وہ خیال و تصور میں اردگرد گھومتے ہی دکھائی دے رہے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میں نے طالب علمی کا زیادہ تر عرصہ عم مکرم حضرت مولانا صوفی عبد الحمید خان سواتی قدس اللہ سرہ العزیز کی سرپرستی میں ان کے گھر میں گزارا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ایمان بالغیب کی مختلف صورتیں
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متقین کا پہلا وصف یہ بیان فرمایا ہے ’’الذین یومنون بالغیب‘‘ کہ متقین عالم غیب پر ایمان رکھتے ہیں، ان دیکھی چیزوں کو بھی مانتے ہیں۔ جو چیزیں نظر آتی ہیں اور محسوس ہوتی ہیں ان کو بھی مانتے ہیں، ان کو تو ہر آدمی مانتا ہے لیکن کائنات میں بے شمار ایسی چیزیں ہیں جو نظر نہیں آتیں، نہ محسوس ہوتی ہیں اور نہ سمجھ آتی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
محکمہ تعلیم میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ہمارے تحفظات
گزشتہ حکومت کے دور میں اوقاف کے حوالے سے نیا قانون قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مختلف مراحل میں پاس ہو کر نافذ ہوا تو اس پر دینی حلقوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار ہوا اور اسے مساجد و مدارس کی مسلمہ آزادی کے ساتھ ساتھ اوقاف کے شرعی قوانین اور شہری حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اعمالِ خیر کی حفاظت بھی ضروری ہے
بعد الحمد والصلوٰۃ۔ رمضان المبارک آج ہم سے رخصت ہونے والا ہے، گھنٹہ ڈیڑھ کا مہمان ہے، یہ برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ اللہ تعالیٰ سال کے بعد ہمیں عطا فرماتے ہیں، اس میں اعمالِ خیر کی توفیق بھی زیادہ ملتی ہے اور مواقع بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال کو جیسے کیسے بھی ہیں اور جتنے بھی ہیں محض اپنے فضل و کرم کے ساتھ قبول فرمائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 36
- 37
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »