’’یومِ آزادی اور اس کا پیغام‘‘

   
۱۰ اگست ۲۰۲۴ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

چودہ اگست ہمارا یومِ آزادی ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں بیانات، تقریبات اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے جو آزادی اور قیامِ پاکستان کی عظیم نعمتِ خداوندی پر رب العزت کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی اور تحریکِ پاکستان کے شہداء اور مجاہدین کی یاد تازہ کرنے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ ان میں قیامِ پاکستان کے مقصد کی تکمیل کے لیے جدوجہد کا نئے سرے سے عزم کیا جاتا ہے۔

ہمارے عزیز شاگرد حافظ محمد مزمل سلّمہ نے اس سال ’’یومِ آزادی‘‘ کے موقع پر اس حوالہ سے میرے چند بیانات و مضامین کو زیر نظر رسالہ کی صورت میں اہلِ وطن کے سامنے پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے جو ان کے حسنِ ذوق کی علامت ہے، اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبولیت سے نوازیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں، آمین یا رب العالمین۔

   
2016ء سے
Flag Counter