عیسائی گھرانے میں حافظ قرآن بچے کا قصہ

ان دنوں اخبارات اور ٹی وی نشریات میں نائجیریا کے ایک بچے کا تذکرہ اہتمام کے ساتھ ہو رہا ہے جو مبینہ طور پر قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہے اور لوگوں سے خطاب بھی کرتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ افریقی ملک نائجیریا کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اور ڈیڑھ سال کی عمر میں کسی تعلیم کے بغیر قرآن کریم کی زبانی تلاوت شروع کر دی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۱ء

ترکمانستان کا ’’اکبر بادشاہ‘‘

روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ مئی ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق وسطی ایشیا کی مسلم ریاست ترکمانستان کے صدر سیارت نیازوف نبوت کے دعویٰ اور نئے مذہب کے اجرا کی تیاری کر رہے ہیں۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ صدر نیازوف نے اپنی کتاب ’’رخ نامہ‘‘ میں روحانی ضابطۂ اخلاق درج کر دیا ہے اور ان کے حواری اس پراپیگنڈا میں مصروف ہیں کہ ان کی کتاب اور تعلیمات وسطی ایشیا کے لوگوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوں گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۱ء

میٹرک کے نصاب سے قرآنی سورتوں کا اخراج

میٹرک کے نصاب سے قرآن کریم کی بعض سورتیں نکالنے اور ناظرہ قرآن کریم کو امتحان میں ضروری قرار نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مختلف دینی حلقوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس سال امتحانات کے پرچوں میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

جون ۲۰۰۱ء

بھارت سے آنے والے مہمان علماء کرام کی بے عزتی

مارچ ۲۰۰۱ء کے تیسرے ہفتے کے دوران لاہور میں ملک کے معروف روحانی پیشوا اور عالمی مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا سید نفیس شاہ صاحب الحسینی مدظلہ کی رہائشگاہ پر ندوۃ العلماء لکھنؤ سے آئے ہوئے حضرت مولانا سید سلمان ندوی اور ان کے رفقاء قیام پذیر تھے کہ نصف شب کو پولیس اہلکاروں نے وہاں دھاوا بول دیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

درس نظامی کا نصاب اور امریکی دانشور جان وال برج

ایک طرف ملک کے سرکاری نصابِ تعلیم کی تیاری و اشاعت کو بین الاقوامی اداروں کے سپرد کر کے اسے سیکولر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، اور دوسری طرف مغربی دانشور درسِ نظامی کے مکمل دینی نصاب کا جائزہ لے کر اس کی افادیت پر بحث کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

بین الاقوامی اداروں کے ذریعے نصابی کتابوں کی اشاعت

بعض اخباری اطلاعات کے مطابق حکومت نے نصابی کتابوں کی تیاری اور اشاعت کی خدمات سرانجام دینے والے ٹیکسٹ بک بورڈز کو ختم کر کے یہ کام بین الاقوامی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۲ اپریل ۲۰۰۱ء کے مطابق ’’ایوانِ وقت‘‘ میں منعقدہ ایک مذاکرہ میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

مسلم ممالک مغربی اور ہندوانہ ثقافتی یلغار کی زد میں

روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۴ اپریل ۲۰۰۱ء کی خبر کے مطابق ملائیشیا کی ’’مفتی کونسل‘‘ کے علماء نے وزیراعظم مہاتیر محمد کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملائیشیا میں بھارتی فلموں کی درآمد پر پابندی لگائی جائے، کیونکہ ان فلموں میں امتِ مسلمہ کی تذلیل کرنے کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کے شاندار ماضی کو داغدار کیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے عالمی قوتوں کا طرزعمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انسانی حقوق کمیشن نے گزشتہ روز اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے خلاف طاقت کے اندھادھند استعمال کی شدید مذمت کی ہے، اور ایک قرارداد میں کہا ہے کہ اس سے علاقہ میں قیامِ امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے عالمی رائے عامہ کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے غزہ میں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۰۱ء

جمعیۃ علماء اسلام کی ’’خدماتِ دارالعلوم دیوبند کانفرنس پشاور‘‘

جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ۹، ۱۰، ۱۱ اپریل ۲۰۰۱ء کو پشاور میں دارالعلوم دیوبند کی ڈیڑھ سو سالہ خدمات کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان بھر سے لاکھوں علماء کرام اور دینی کارکنوں کے علاوہ مختلف ممالک سے سرکردہ علماء کرام اور دانشور شریک ہوں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۱ء

دینی مدارس کے لیے نئی سرکاری ڈپلومیسی

روزنامہ جنگ لاہور ۲۲ مارچ ۲۰۰۱ء کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے ایک نئے پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت دینی مدرسوں کے طلبہ مدرسہ کی تعلیم کے علاوہ قومی تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور سائنس، انگریزی اور دوسرے پیشہ وارانہ مضامین کی تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۰۱ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter