ویلفیئر اسٹیٹ، چائلڈ الاؤنس اور حضرت عمرؓ
ویلفیئر اسٹیٹ، بچوں کا وظیفہ اور حضرت عمرؓجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں عملاً یہ ماحول بنا دیا تھا کہ بیت المال شہریوں کی ضروریات کا کفیل ہوتا تھا۔ معذوروں، بیروزگاروں اور مقروضوں کو تعاون ملتا تھا۔ جو آدمی اپنا خرچہ پورا نہیں کر سکتا، یا جو آدمی اپنا قرض ادا نہیں کر سکتا، یا معذور، یا بے روزگار ہوتا، تو بیت المال اس سے تعاون کرتا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلام آباد کے علماء کرام کی دوہری ذمہ داری
آج اسلام آباد حاضری اس سلسلہ میں ہوئی ہے کہ سود کے نظام کے خلاف جو جدوجہد چل رہی ہے اور پچھتر سال سے اس نے مختلف اتار چڑھاؤ آئے ہیں، وہ کس پوزیشن میں ہے اور اس وقت کیا تقاضے ہیں؟ اس حوالے سے جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں ایک مشترکہ اجتماع تھا، جس میں حاضر ہو کر میں نے وہاں علماء اور رہنماؤں کی باتیں سنیں اور کچھ گزارشات پیش کیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآن کریم آج بھی راہنمائی کا سرچشمہ ہے
میرے اور آپ سب کے لیے یہ سعادت کی بات ہے کہ جن بچوں نے قرآن پاک حفظ مکمل کیا ہے، انہوں نے آخری سبق سنایا ہے اور ان کی دستار بندی ہوئی ہے، اور ان بچوں، ان کے والدین اور استاد محترم کی خوشی میں ہم شریک ہو رہے ہیں۔ اصل خوشی تو ان کی ہے۔ اللہ پاک ان کو یہ خوشیاں مبارک کریں اور ان کا قرآن کریم حفظ کرنا ہم سب کے لیے دنیا و آخرت کی برکات، سعادتوں اور خوشیوں کا ذریعہ بنے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ہمارا تعلیمی نظام و نصاب اور آج کے تقاضے
برصغیر پاک و ہند اوربنگلہ دیش و برما میں دینی مدارس کا موجودہ نظام اس تسلسل کا ایک حصہ ہے جس کا آغاز ۱۸۵۷ء کی جنگِ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں کی شکست کے بعد ہوا تھا۔ انگریز حکمرانوں نے جنگِ آزادی کو کچلنے کے بعد پورے برصغیر پر تعلیمی و تہذیبی یلغار کر دی تھی، مسلمانوں کے تعلیمی ادارے تباہ برباد کر دیے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سودی نظام کی مشکلات اور اسلامی تعلیمات
جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دورِ جاہلیت کے جن معاملات کو حرام اور ناجائز قرار دیا ان میں سود بھی شامل ہے جس کا رواج اس وقت عام تھا اور ذاتی قرضوں کے علاوہ تجارتی لین دین میں بھی سود چلتا تھا۔ جب سود کو حرام قرار دینے کا اعلان ہوا تو اس کے بارے میں یہ اشکال پیش کیا گیا کہ بیع اور کاروبار بھی تو سود کی طرح ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قومی حرمتِ سود سیمینار اور ہماری ذمہ داریاں
کراچی آنا ہوتا ہے تو جامعۃ الرشید میں حاضری میری ترتیب میں شامل ہوتی ہے۔ جامعۃ الرشید کے ساتھ ابتدا سے الحمد للہ تعلق ہے، اللہ تعالیٰ دارین میں یہ تعلق قائم رکھیں۔ کل مجھے دیگر پروگراموں کے علاوہ ’’قومی حرمتِ سود سیمینار‘‘ میں شرکت کا موقع ملا۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم نے دعوت نامہ بھیجا تو میں نے عرض کیا کہ اتفاق سے ان دنوں کراچی میں ہی ہوں گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
بچوں سے پہلے والدین پر توجہ دینے کی ضرورت
مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے اپنے خطاب میں تمام والدین کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ نئی نسل کی بے راہ روی اور گمراہی کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ بات بہت ضروری ہے کہ اولاد کو صحیح رخ پر رکھنا ماں باپ کی ذمہ داری ہے جیسا کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ارشاد فرمایا ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرتِ سلیمہ پر پیدا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مراکز کو مضبوط کرنے کی ضرورت
دو تین باتیں عرض کروں گا۔ ابھی ہمارے معروف خطیب مولانا شبیر احمد عثمانی گفتگو فرماتے ہوئے تاریخ کا حوالہ دے رہے تھے۔ میں تاریخ کا طالب علم ہوں اس لیے دو باتیں تاریخ کے حوالے سے کروں گا۔ دینی درس گاہ کیا ہے؟ علامہ محمد اقبالؒ ہمارے ملک و قوم کے صف اول اور چوٹی کے رہنماؤں میں سے تھے، اللہ رب العزت نے ان کو بہت عظمت دی اور ان سے بہت کام لیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ
حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ کا تاریخ میں تعارف دو حوالوں سے ہے۔ ۱۸۵۷ء کے بعد مذہبی حلقوں کی جو نئی تقسیم ہوئی تھی اس میں دیوبندی مکتبۂ فکر کا بانی اور نقطۂ آغاز کہا جاتا ہے۔ ۱۸۵۷ء اور یعنی ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور سے پہلے ہمارے ہاں مسلم معاشرے میں جو مذہبی دائرہ بندی تھی اس کے عنوانات اور تھے، ۱۸۵۷ء کے بعد جہاں اور بہت سی باتیں تبدیل ہوئیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’اثمھما اکبر من نفعھما‘‘
’’مرکز الاقتصاد الاسلامی‘‘ اور ’’وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان‘‘ کا شکرگزار ہوں کہ ایک اہم ترین قومی و دینی مسئلہ پر تمام مکاتبِ فکر کے سرکردہ علماء کرام اور تاجر طبقہ کے راہنماؤں کے اس اجتماع کا اہتمام کیا، بالخصوص شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر سے نوازیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 121
- 122
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »