تعارف و تبصرہ
نومبر ۹۱ء میں وفاقی شرعی عدالت نے پاکستان میں رائج سودی قوانین کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں غیر دستوری قرار دے کر حکومت کو ان کے متبادل اسلامی قوانین نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اور سپریم کورٹ کے حکمِ امتناعی کی وجہ سے ان سودی قوانین کا تسلسل ابھی تک قائم ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
امیر المومنین خلیفہ راشد سیدنا حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کے حالاتِ زندگی اور علمی و دینی خدمات پر اردو میں ایک مستند کتاب کی ضرورت ایک عرصہ سے محسوس کی جا رہی تھی۔ چنانچہ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی دامت برکاتہم نے اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے اور اس ضرورت کو احسن طریقہ سے پورا کر دیا ہے۔ حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حضرت امام ولی اللہ دہلویؒ کی تصانیف میں ’’القول الجمیل‘‘ معروف کتاب ہے جس میں انہوں نے سلوک و تصوف کے مختلف اشغال کی وضاحت کی ہے، اور بیعت کی شرائط اور مرید کی تعلیم و تربیت کے طریقوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ بعض خصوصی اوراد و وظائف کا بھی تذکرہ فرمایا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’نقوش‘‘ پاکستان کا معروف ادبی جریدہ ہے جو ایک عرصہ سے اردو ادب کے ایک معیاری نمائندے کے طور پر خدمات سر انجام دے رہا ہے، اس کے متعدد خصوصی نمبر اپنے اعلیٰ معیار اور عمدہ ذوق کے باعث ادبی تاریخ میں نمایاں جگہ حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں ’’رسولؐ نمبر‘‘ سب سے ممتاز ہے اور نقوش کے بانی جناب محمد طفیل مرحوم کی عمر بھر کی کاوشوں کا نچوڑ اور شاہکار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب رسالتماب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور قیامت تک لکھی جاتی رہیں گی، ہر دور میں اصحابِ فکر و دانش نے اس بحرِ ناپیداکنار میں غوطہ زنی کی ہے اور نایاب موتیوں سے تاریخ کے دامن کو مالامال کیا ہے۔ انہی میں حضرت مولانا سید محمد میاںؒ بھی ہیں جو اپنے دور کے ایک بیدار مغز سیاسی راہنما اور محقق تاریخ نگار تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب رسالتماب صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل و اخلاق پر ہر دور میں بہت سے اہلِ علم نے قلم اٹھایا ہے اور قیامت تک آقائے نادارؐ کے اوصاف و کمالات کا تذکرہ ہوتا رہے گا۔ زیرنظر کتابچہ تیرہویں صدی ہجری کے ممتاز عالمِ دین اور محقق حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ پانی پتیؒ کا تحریر کردہ ہے، جسے ہمارے فاضل دوست ڈاکٹر محمود الحسن عارف نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی دامت برکاتہم کے خطباتِ جمعہ مرتب ہو کر بے شمار مسلمانوں کی ہدایت اور خطباء کی راہ نمائی کا ذریعہ بن رہے ہیں اور اس کی چوتھی جلد مرتب ہو کر شائع ہو چکی ہے۔ اس جلد میں سنت اور بدعت میں امتیاز، شعائر اللہ کی تعظیم، تطہیرِ فکر کی ضرورت، مالی حقوق کے آٹھ مصارف، حقوق العباد کی اہمیت، زکوٰۃ آرڈیننس، زکوٰۃ کی اہمیت و حکمت، سیرتِ طیبہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر دامت برکاتہم نے اس کتابچہ میں اپنے مخصوص تحقیقی انداز میں سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے رفع اور نزول کے مسئلہ پر بحث کی ہے اور اس سلسلہ میں قادیانیوں اور دیگر گمراہ گروہوں کے اعتراضات و شبہات کے مسکت جوابات دیے ہیں۔ یہ حضرت شیخ الحدیث مدظلہ کی تازہ ترین تصنیف ہے جو انہوں نے پیرانہ سالی، بے چاری اور ضعف کے باوجود احقاقِ حق کے لیے تحریر فرمائی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’تخلیقِ عالم‘‘
حضرت مولانا عبد اللہ لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے بزرگوں میں سے تھے جن کی ساری زندگی دینی تعلیم و تدریس میں گزری اور انہوں نے اپنی اگلی نسل کو بھی دینی خدمات کے لیے تیار کیا اور ان کی سرپرستی کرتے رہے۔ وہ علماء لدھیانہ کے اس عظیم خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو تاریخ میں تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں قائدانہ کردار کا ایک مستقل عنوان رکھتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’صاحبِ قرآن‘‘
آج کی دنیا میں جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و سنت کے ہمارے لیے سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ بھٹکی ہوئی بلکہ مسلسل بھٹکتی ہوئی انسانی سوسائٹی کو آسمانی تعلیمات اور فطرت سلیمہ کی طرف واپس لانے کے لیے قرآن کریم اور سنت نبوی کو عصر حاضر کی زبان و اسلوب اور نفسیات و ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پورے شعور و ادراک کے ساتھ پیش کیا جائے اور ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث و سنت کے بیسیوں پہلوؤں پر صدیوں سے علمی و تحقیقی کام ہو رہا ہے، مگر ہنوز تشنہ ہے اور اس علمی اور تحقیقی محنت کے دائرہ میں توسع و تنوع کی مسلسل پیشرفت جاری ہے۔ ائمہ محدثین نے حدیث کی سند اور رواۃ کو پرکھنے کے لیے جرح و تعدیل کے جو ضابطے بنائے ہیں اور جن کی بنیاد پر روایت حدیث کا عظیم الشان علمی ڈھانچہ استوار ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’اطراف‘‘
پروفیسر میاں انعام الرحمٰن ہمارے عزیز ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان کا تعلق ایک علمی خاندان سے ہے۔ ان کے دادا محترم حضرت مولانا ابو احمد عبد اللہ لدھیانوی قدس اللہ سرہ العزیز علماء لدھیانہ کے معروف خانوادہ کے بزرگ تھے اور رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانوی نور اللہ مرقدہ کے ساتھ قریبی تعلق داری بھی رکھتے تھے۔ مولانا عبد اللہ لدھیانویؒ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کے شاگرد تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
مولانا حافظ محمد اقبال رنگونی ہمارے دور کے ان فاضل علماء کرام میں سے ہیں جو دینی و علمی محاذ پر ہر وقت متحرک و چوکنا رہتے ہیں اور دینی و مسلکی حوالہ سے جہاں بھی کوئی خطرہ یا خدشہ محسوس کرتے ہیں، ان کا قلم حرکت میں آ جاتا ہے۔ ان کے والد محترم مولانا ابراہیم یوسف باواؒ برطانیہ میں دعوت و تبلیغ اور اصلاح و ارشاد کی محنت کرنے والے سرکردہ حضرات میں سے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حضرت مولانا مفتی ابو القاسم محمد عثمان قاسمی رحمہ اللہ تعالیٰ ہمارے پرانے بزرگوں میں سے تھے۔ ان کا تعلق چھچھ کے علاقہ سے تھا اور دار العلوم دیوبند کے ممتاز فضلاء میں سے تھے۔ آپ کے دادا حضرت مولانا فضل حق شمس آبادیؒ ترک وطن کر کے مکہ مکرمہ چلے گئے تھے اور مدرسہ صولتیہ کے بانی حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانویؒ سے شرف تلمذ حاصل کیا تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
پانچویں صدی ہجری کے حنفی بزرگ امام ابو الحسن احمد بن ابی بکر القدوری رحمہ اللہ تعالیٰ کی تصنیف ’’المختصر للقدوری‘‘ کو اللہ تعالیٰ نے قبولیت کے اس مقام سے نوازا ہے کہ یہ حنفی فقہ کے متن کے طور پر سب سے زیادہ پڑھائی جانے والی کتاب ہے اور جس اختصار اور جامعیت کے ساتھ امام قدوریؒ نے حنفی فقہ کے مسائل اور جزئیات کو اس میں سمو دیا ہے، اس کی اور کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
۱۹۸۷ء میں علمائے کرام کے ایک وفد کے ساتھ ایران جانے کا اتفاق ہوا اور ایرانی راہ نماؤں سے مختلف امور پربات چیت ہوئی تو اس وقت یہ بات سامنے آئی کہ ایران کے دستور میں زیدی فرقہ کے اہل تشیع کو اثنا عشری اہل تشیع کے ساتھ شمار کرنے کے بجائے احناف، شوافع، مالکیہ اور حنابلہ کے ساتھ فقہی اقلیتوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہم زیدیوں کو تھوڑے بہت ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب فیض انبالوی اور شفیق صدیقی صاحب نے تحریک پاکستان کے نامور راہ نما شیخ الاسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی کی حیات و خدمات کے مختلف پہلوؤں کو اس کتاب میں مرتب کیا ہے جس میں جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء اسلام کے باہمی اختلافات کو نمایاں کرنے کی طرف زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اس پس منظر میں بہت سی تاریخی معلومات اور دستاویزات کو کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
بھیرہ ضلع سرگودھا میں علماء کرام کے قدیمی خاندان ’’علماء بگویہ‘‘ کی دینی و ملی خدمات کا سلسلہ تین صدیوں سے زیادہ عرصے کو محیط ہے اور ان میں حضرت مولانا قاضی احمد الدین بگوی رحمہ اللہ تعالیٰ جیسے نامور بزرگ بھی شامل ہیں جنھوں نے حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی درس گاہ سے کم و بیش چودہ برس تک استفادہ کیا اور حضرت شاہ محمد اسحاق دہلویؒ سے حدیث نبوی کی سند حاصل کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
مولانا محمد اکرم ندوی ہمارے فاضل دوست ہیں۔ ندوۃ العلماء لکھنو سے علمی و فکری وابستگی رکھتے ہیں، آکسفورڈ میں ایک عرصہ سے مقیم ہیں اور آکسفورڈ سنٹر فار اسلامک اسٹڈیز سے ریسرچ اسکالر کے طور پر وابستہ ہیں۔ علم حدیث ان کا خصوصی موضوع ہے اور علم حدیث کے اساتذہ کی تلاش، ان کی خدمت میں حاضری، ان سے استفادہ اور روایت حدیث کی اجازت حاصل کرنے کا خاص ذوق رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
قادیانیت پر اب تک بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ اس کے مذہبی، سیاسی اور معاشرتی پہلوؤں پر سینکڑوں اہل علم ودانش نے قلم اٹھایا ہے اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ قادیانی تحریک کے سیاسی اور معاشرتی رخ پر علامہ اقبالؒ ، چودھری افضل حقؒ اور آغا شورش کاشمیریؒ جیسے نامور مفکرین اور اصحاب قلم نے بحث کی ہے اور قادیانیوں کے مذہبی عقائد کو حضرت علامہ سید محمد انور شاہ کاشمیریؒ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
ڈاکٹر محمد امین صاحب ہمارے محترم اور فاضل دوست ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے سینئر ایڈیٹر ہیں اور ان دانشوروں میں سے ہیں جو مسلم امہ کی موجودہ زبوں حالی کا نہ صرف پوری طرح ادراک رکھتے اور اس پر کڑھتے ہیں بلکہ اصلاح احوال کی تدابیر سوچتے ہیں، ان پر دیگر اصحاب دانش سے مشاورت کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
زیر نظر کتاب جناب نبی اکرم ﷺ کی سنن و شمائل پر امام ترمذیؒ کی معروف کتاب کی اردو میں شرح کا دوسرا حصہ ہے جو ممتاز صاحب علم مولانا عبد القیوم حقانی کے قلم سے ہے اور اس میں جناب نبی اکرم ﷺ کی مبارک عادات و شمائل کی دل نشیں انداز میں وضاحت کی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
برصغیر کی نامور علمی و دینی شخصیت حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمۃ اللہ علیہ کے منتخب دروس قرآن کریم کو ان کے فرزند حضرت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی مدظلہ نے نئی ترتیب اور نظر ثانی کے ساتھ پیش کیا ہے جو قرآن کریم کی مختلف سورتوں کے ۵۷ دروس پر مشتمل ہے اور فہم قرآن کریم کا ذوق رکھنے والوں کے لیے گراں قدر تحفہ ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’خطبات شورش‘‘
آغا شورش کاشمیریؒ کا شمار برصغیر کے نامور خطباء میں ہوتا ہے جنھوں نے خطابت کی رزم گاہ میں خطابت کی جولانیاں دکھائیں اور اس خطہ کے لوگوں کو حریت کے جذبہ سے روشناس کرایا۔ ان کے خطبات کا ایک مجموعہ جناب شیخ حبیب الرحمن بٹالوی نے مرتب کیا ہے اور احرار فاؤنڈیشن لاہور نے اسے شائع کیا ہے۔ اس مجلد مجموعہ کی ضخامت سوا تین سو صفحات سے زائد ہے اور اس کی قیمت ۲۰۰ روپے ہے۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
کراچی سے مولانا عبد الرشید انصاری کی زیر ادارت ماہنامہ ’’نور علیٰ نور‘‘ نے قرآن کریم کے حوالہ سے ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے جس کا پہلا حصہ اس وقت ہمارے سامنے ہے جو ممتاز اہل قلم کی نگارشات پر مشتمل ہے اور قرآن کریم کی جمع و تدوین، ناموس رسالت، عقیدۂ ختم نبوت، عظمت صحابہؓ، قرآن کا نظام اور تجوید و قراءت کے ساتھ ساتھ عورتوں کے حقوق و فرائض ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’احکام فقہیہ قرآن کریم کی روشنی میں‘‘
جامعہ عربیہ مفتاح العلوم حیدر آباد سندھ کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر عبد السلام قریشی نے سندھ یونیورسٹی جام شورو میں ڈاکٹریٹ کے لیے مقالہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کے احکام کو فقہی ترتیب کے ساتھ مرتب کیا ہے۔ اردو میں احکام قرآن کو سمجھنے کے لیے یہ ایک اچھا مجموعہ ہے جس سے جدید تعلیم یافتہ حضرات زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کلیہ اصول الدین کے استاذ جناب ڈاکٹر سفیر اختر تاریخ و سیاست کے فاضل محقق ہیں اور برصغیر میں مسلم فکر وتہذیب کا ارتقا اور اور اس کے مختلف علمی و عملی پہلو ان کی دلچسپی کا خاص دائرہ ہے۔ ان کا تالیف کردہ زیر نظر کتابچہ دو اہم مضامین پر مشتمل ہے جن میں برصغیر میں مطالعہ مسیحیت کے حوالے سے علماء دیوبند کی علمی و تحقیقی کاوشوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالی گئی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جسٹس محترم وجیہ الدین احمد ان محترم جج صاحبان میں شامل ہیں جنہوں نے سودی قوانین کے خاتمہ کے بارے میں تاریخی فیصلہ دیا تھا اور وہ ان بااصول ججوں میں سے ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت نیا حلف اٹھانے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کہ وہ دستور پاکستان کے تحت حلف اٹھانے کے بعد اس سے متصادم کوئی اور حلف نہیں اٹھا سکتے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی قدس اللہ سرہ العزیز کی علمی و دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی جدوجہد اور تعلیمات و افکار سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لیے جامعہ انوار القرآن آدم ٹاؤن نارتھ کراچی کے ترجمان ماہنامہ انوار القرآن نے ’’حافظ الحدیث نمبر‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک کے نامور علماء کرام اور اصحاب قلم ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
مولانا عبد الرحمٰن فاضل دیوبند نے قرآن کریم کے بیشتر الفاظ کی لغوی تشریح اور لفظی ماہیت کی بڑی محنت کے ساتھ وضاحت کی ہے اور زیادہ تر استفادہ امام راغبؒ اصبہانی اور قاضی بیضاویؒ سے کیا ہے جو مدرسین اور طلبہ کے لیے بطور خاص بہت مفید ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستی قدس اللہ سرہ العزیز کی علمی و دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی جدوجہد اور تعلیمات و افکار سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لیے جامعہ انوار القرآن آدم ٹاؤن نارتھ کراچی کے ترجمان ماہنامہ انوار القرآن نے ’’حافظ الحدیث نمبر‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک کے نامور علماء کرام اور اصحاب قلم ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح و منقبت میں امام محمد شرف الدین البوصیریؒ کے ’’قصیدہ بردہ‘‘ کو جو قبولیت عامہ نصیب ہوئی ہے، اس سے سب اہل علم آگاہ ہیں۔ ہمارے فاضل دوست سید سبط الحسن ضیغم نے، جن کے مضامین روزنامہ نوائے وقت میں وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہتے ہیں‘ قصیدہ بردہ شریف کو اردو، پنجابی، فارسی اور انگریزی زبانوں میں ملا عبد الرحمن جامیؒ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
جناب نبی اکرم ﷺ کے اخلاق و فضائل پر امام محمد بن عیسیٰ ترمذیؒ کی کتاب صدیوں سے اہل علم کے ہاں متداول چلی آ رہی ہے اور اس کی مختلف زبانوں میں متعدد شروح لکھی گئی ہیں۔ جامعہ ابو ہریرہؓ خالق آباد ضلع نوشہرہ صوبہ سرحد کے مہتمم مولانا عبد القیوم حقانی نے اردو میں اس کی شرح لکھی ہے اور متعدد شروح کے افادات کو اپنے مخصوص انداز میں یک جا کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’ذکر اہل بیت مصطفیٰ ﷺ‘‘: اس کتابچہ میں علامہ حافظ شفقات احمد مجددی نے اہل بیت کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضائل و مناقب پر اپنے مخصوص ذوق کے مطابق معلومات جمع کی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
’’سوانح قائد ملت حضرت مولانا مفتی محمودؒ‘‘
معروف صاحب قلم عالم دین مولانا عبد القیوم حقانی نے مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود قدس اللہ سرہ العزیز کے سوانح و خدمات کا ایک خوبصورت مجموعہ پیش کیا ہے جس میں حضرت مفتی صاحبؒ کی علمی وسیاسی خدمات اور مجاہدانہ کارناموں کا بھی دل نشین انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
ڈاکٹر محمد فاروق خان ہمارے ملک کے معروف دانش ور اور کالم نگار ہیں اور جس مسئلے پر قلم اٹھاتے ہیں، اس میں تحقیق، تجزیہ اور استدلال کے خوب صورت امتزاج کو قاری کے لیے باعث کشش بنا دیتے ہیں۔ بعض مسائل پر ان کے استدلال وت جزیہ کے نتائج سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن تحقیق و استدلال میں ان کی محنت اور مسئلے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے ان کی وسعت نظر سے اختلاف ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
دار العلوم کورنگی کراچی کے سابق استاذ حدیث حضرت مولانا عبد الحق (زیارت گل) زید مجدہم کا گراں قدر مقالہ جس پر انہیں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی ہے‘ مولانا حافظ لیاقت علی شاہ کی مساعی سے کتابی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ تین سو سے زائد صفحات پر مشتمل یہ کتاب زیر بحث موضوع کے کم و بیش تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ اور ان کے والد محترم سلطان حیدر علیؒ جنوبی ایشیا میں ایسٹ انڈیا کمپنی اور فرنگی استعمار کے تسلط کے خلاف مسلمانوں کی شاندار تحریک مزاحمت کا وہ روشن کردار ہیں جنہوں نے اس دور میں جنوبی ہند میں ایک اسلامی ریاست ’’سلطنت خداداد میسور‘‘ کے نام سے قائم کی اور فرنگی استعمار کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک کر اس خطہ کے مسلمانوں کو حوصلہ دیا کہ اگر وہ جذبہ ایمانی کے اظہار کے لیے متحد ہو جائیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ’’ادارۂ تحقیقاتِ اسلامی‘‘ نے امامِ اعظم حضرت امام ابوحنیفہ قدس اللہ سرہ العزیز کی روایاتِ حدیث کا مجموعہ ’’مسند الامام ابی حنیفۃ للامام ابی نعیم الاصفہانی‘‘ شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے اور ادارۂ تحقیقاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری نے اس کا تعارف ان الفاظ کے ساتھ کرایا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
دارالعلوم عربیہ ایبٹ آباد کے بانی حضرت مولانا محمد ایوب ہاشمیؒ (فاضل دیوبند) ہزارہ کے بزرگ علماء میں سے تھے جنہوں نے ایک عرصہ تک اس خطے میں دینی علوم کی ترویج و اشاعت اور عوام کے عقائد و اعمال اور اخلاق و عادات کی اصلاح کے لیے مخلصانہ جدوجہد کی ہے اور تقریر و تدریس کے علاوہ تحریر کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ مختلف موضوعات پر ان کی نصف درجن سے زائد معلوماتی اور اصلاحی کتابیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
پشاور میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ’’خدماتِ دارالعلوم دیوبند کانفرنس‘‘ کے موقع پر پشاور کے محترم اور بزرگ عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الدیان کلیم نے ’’صوبہ سرحد کے علماء دیوبند کی سیاسی خدمات‘‘ کے نام سے ساڑھے تین سو سے زائد صفحات پر مشتمل مجلد اور خوبصورت کتاب پیش کی ہے جو دراصل ان کے ڈاکٹریٹ کے مقالہ کا ایک حصہ ہے۔ مقالہ میں تحریکِ آزادی، تحریکِ پاکستان اور پھر پاکستان میں نفاذِ شریعت کی جدوجہد ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
قرآن کریم کے آداب و فضائل اور حفاظ و قراء کے لیے ضروری ہدایات کے حوالے سے معروف محدث امام شرف الدین نوویؒ شارح مسلم کی کتاب التبیان فی آداب حملۃ القرآن کا اردو ترجمہ حضرت مولانا نجم الدین اصلاحیؒ نے کیا تھا جو بھارت میں شائع ہو چکا ہے اور اب اسے مکہ کتاب گھر، الکریم مارکیٹ، اردو بازار لاہور نے شائع کیا ہے۔ صفحات ۱۲۰، کتابت و طباعت مناسب، مضبوط جلد، قیمت ۶۳ روپے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ جنوبی ایشیا کے دینی، سیاسی اور علمی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کی خدمات اس خطہ کی ملی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی علمی و دینی راہنمائی کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کی جرات مندانہ قیادت کی اور علماء حق کی قیادت میں ممتاز اور نمایاں مقام پر سرفراز ہوئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے معروف کالم نگار جناب محمد اسلم کھوکھر نے دنیا کی ڈیڑھ سو سے زیادہ نامور خواتین کے حالات اور کارناموں کو اس ضخیم کتاب میں جمع کیا ہے جن میں ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریؓ سے لے کر محترمہ بے نظیر بھٹو تک مختلف مذاہب، طبقات، اقوام اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین شامل ہیں اور اس حوالہ سے اچھا خاصا تاریخی مواد اور معلومات اس میں سمو دی ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
تعارف و تبصرہ
ماہنامہ نقیب ختم نبوت (دار بنی ہاشم، مہربان کالونی، ملتان) اس سے قبل امیر شریعت حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری نور اللہ مرقدہ کے حالات اور جدوجہد کے حوالہ سے امیر شریعت نمبر کی ایک ضخیم جلد پیش کر کے ملک بھر کے علمی و دینی حلقوں سے دادِ تحسین پا چکا ہے۔ اور یہ اس کی دوسری جلد ہے جو پونے چھ سو صفحات پر مشتمل اور عمدہ کتابت و طباعت اور مضبوط جلد کے ساتھ مزین ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر