دستور کا احترام اور تقاضے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کے دوران کہا ہے کہ دستور اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا تو ملک میں افراتفری پیدا ہو گی، جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر جناب احسن بھون نے کہا ہے کہ دستور کو ملک کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے۔ ہم نے دونوں باتوں کی تائید کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۱ مئی ۲۰۲۲ء

مدینہ منورہ کی حرمت و توقیر کا تقاضہ

امیر المومنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت تک مدینہ منورہ اسلامی ریاست کا دارالحکومت رہا ہے جبکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے خلیفہ منتخب ہونے کے بعد دارالحکومت کوفہ میں منتقل کر لیا تھا۔ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سوانح پر اپنی کتاب ’’المرتضٰیؓ‘‘ میں اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ مئی ۲۰۲۲ء

سودی نظام اور ہمارا افسوسناک رویہ

آج کی گفتگو اس حوالے سے ہو گی کہ قرآن کریم نے بہت سے کاموں سے منع کیا ہے مگر ان میں سے بعض امور پر سخت لہجہ اختیار کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے کاموں سے بہرحال بچنا ضروری ہے، ان میں سے ایک کام سود کا لین دین بھی ہے اور اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ ’’ان کنتم مومنین‘‘ اگر تم مسلمان ہو تو سود کا لین دین ترک کر دو ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۲ اپریل ۲۰۲۲ء

سیاسی اخلاقیات کی چند خوشگوار جھلکیاں

ان دنوں سیاسی رسہ کشی نے جو شکل اختیار کی ہوئی ہے وہ بہت پریشان کن ہے کیونکہ ایک دوسرے کے خلاف جو زبان اختیار کی جا رہی ہے اور باہمی الزام تراشی اور طعنہ زنی کے ساتھ ساتھ قومی اداروں بالخصوص عدلیہ کے فیصلوں کو جس طرح بے وقار کیا جا رہا ہے اور فوج کے خلاف نفرت کی فضا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس نے سیاسی اخلاقیات کو سوالیہ نشان بنا کر رکھ دیا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲ مئی ۲۰۲۲ء

وزیراعظم میاں شہباز شریف سے چند گزارشات

بائیں آنکھ میں موتیا اور لینز کا آپریشن کچھ عرصہ قبل ہوا تھا، اب وہی عمل رمضان المبارک کے آغاز میں دائیں آنکھ کے ساتھ ہوا ہے اور میں اس وقت معالجین کی ہدایت کے مطابق احتیاط کے مرحلہ میں ہوں جس سے کچھ عرصہ تک لکھنے پڑھنے کا کام متاثر رہے گا۔ ایک دوست نے اس پر یوں تبصرہ کیا ہے کہ ’’بوڑھی آنکھ ہے سنبھلنے میں وقت لے گی‘‘ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ اپریل ۲۰۲۲ء

امپورٹڈ قوانین اور سیاسی خلفشار

(۲) امارت اسلامیہ افغانستان کو باقاعدہ تسلیم کیے بغیر باہمی تعلقات کو معمول کی سطح پر نہیں لایا جا سکتا جو دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہم نئی حکومت کو یاددہانی کے طور پر یہ کہنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ آئی ایم ایف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی ڈکٹیشن ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

مئی ۲۰۲۲ء

کھیلوں کے مقابلے اور سنت نبویؐ

بعد الحمد والصلوٰة۔ آج الشریعہ اکادمی میں کرکٹ میچ ہوا ہے جس میں اکیڈمی ہی کی دو ٹیموں نے حصہ لیا اور اس میں کنگنی والا کی ٹیم نے کوروٹانہ ٹیم پر برتری حاصل کی۔ اس پر کامیاب ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کے بارے میں کچھ باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ عام طور پر کھیلوں سے تین قسم کے فوائد مقصود ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ مارچ ۲۰۲۲ء

رمضان المبارک کی برکات اور ہماری مِلّی صورتحال

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس مہینہ کی برکتوں اور رحمتوں سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں: یہ قرآن کریم کا مہینہ ہے، اس میں قرآن کریم کی تلاوت اور سماع کی عجیب بہار ہوتی ہے اور پوری دنیا میں چوبیس گھنٹے اس کی آواز گونجتی رہتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

اپریل ۲۰۲۲ء

عدالتی فیصلوں پر شرعی تحفظات کا اظہار

وراثت کے بارے میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی طرف ہم نے ملک کے اصحابِ علم کو ایک مراسلہ میں توجہ دلائی تھی جس پر علماء کرام کے ایک گروپ ’’لجنۃ العلماء للافتاء‘‘ نے فتوٰی کی صورت میں اظہار خیال کیا ہے ۔۔۔ ان دوستوں کی کاوش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہم اس کی اہمیت و ضرورت کے حوالہ سے یہ گزارش کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

یکم اپریل ۲۰۲۲ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter