لاوارث بچوں کی تبدیلئ مذہب اور اسمگلنگ کا دھندا
روزنامہ اوصاف اسلام آباد نے ۲۳ جولائی ۲۰۰۰ء کو پی آئی اے اور فرائیڈے اسپیشل کے حوالے سے یہ خطرناک رپورٹ شائع کی ہے کہ بعض ادارے لاوارث بچوں کو عیسائی ظاہر کر کے انہیں بیرون ملک اسمگل کرنے کے مذموم کاروبار میں مصروف ہیں۔ اور کراچی کا ایک معروف ٹرسٹ اب تک بائیس ہزار بچوں کو فروخت کر کے کروڑوں روپے کما چکا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
دینی مدارس کے بارے میں حکومت کے اعلانات اور پالیسیوں کا تضاد
حکومت کے ذمہ دار حضرات ایک طرف دینی مدارس کے نظام میں مداخلت نہ کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں، اور دوسری طرف وزارتِ تعلیم کی طرف سے ملک بھر کے دینی مدارس کے کوائف جمع کرنے کی مہم جاری ہے اور سروے فارم بدستور مدارس میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ وزارتِ تعلیم کی طرف سے جاری کیا جانے والا سروے فارم اس وقت ہمارے سامنے پڑا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مشرف حکومت کے عبوری دستور میں اسلامی دفعات کی شمولیت
چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے بالآخر دستورِ پاکستان کی اسلامی دفعات کو اپنے عبوری آئین کا حصہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، اور ان کے سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ قرارداد مقاصد، اسلام کو سرکاری مذہب قرار دینے، قرآن و سنت کے منافی دستور سازی کی ممانعت، وفاقی شرعی عدالت، اسلامی نظریاتی کونسل ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امریکی ریاست نیو جرسی میں حلال فوڈ کا قانون
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۱۸ جون ۲۰۰۰ء کی خبر ہے کہ نیو جرسی امریکہ کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں حلال مصنوعات کی فروخت کے لیے بل منظور کیا گیا ہے جسے ’’حلال فوڈ بل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ قانون سازی بل نمبر ۱۹۱۹ سیکشن ۱۔۸ کے بعد حلال کے نام پر صارفین کو حرام گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی میں آسانی ہو گی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
قرآنی تعلیمات کا فروغ اور صوبائی وزیر ڈاکٹر خالد رانجھا
پنجاب کے وزیر قانون و اقلیتی امور ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، اور یہ ایک اسلامی ملک ہے جہاں قرآن بنیادی آئین کی حیثیت رکھتا ہے، اور کوئی بھی حکومت یا اسمبلی قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون منظور کرنے کی مجاز نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
افریقہ میں اسلام کی دعوت و نفاذ کی تازہ لہر
مالیر کوٹلہ بھارت سے مولانا مفتی فضیل الرحمٰن ہلال عثمانی کے زیر ادارت شائع ہونے والے دینی جریدہ ماہنامہ دارالسلام نے مئی ۲۰۰۰ء کے شمارہ میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ کے مسلم اکثریت رکھنے والے ملک تنزانیہ میں، جہاں ایک عرصہ سے جولیس نریرے نامی عیسائی حکمران مسلط تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
پنجاب میں عیسائی ریاست کا مبینہ امریکی منصوبہ
روزنامہ نوائے وقت لاہور ۲۱ مئی ۲۰۰۰ء کے مطابق جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے فیصل آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پنجاب میں عیسائی ریاست کے قیام کے لیے متحرک ہو چکا ہے اور این جی اوز کے ذریعے آئندہ پچیس سال میں اس کی راہ ہموار کرنے کا کام جاری ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
سائنسی تحقیقات اور کائنات کا نظام
روزنامہ جنگ لاہور ۱۸ مئی ۲۰۰۰ء کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے بی بی سے نشر ہونے والی ایک تقریر میں سائنسدانوں کے قدرت کے خلاف کام کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان خطرات کا اظہار کیا ہے کہ سائنسدان قدرت کی حسین دنیا کے خلاف یکطرفہ دلائل سے روحانی اور دینی اصولوں کو پس پشت ڈال کر ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
انڈونیشی مسلمانوں کی جدوجہد اور امریکی دھمکی
روزنامہ اوصاف اسلام آباد ۱۸ مئی ۲۰۰۰ء کی خبر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ میڈین البرائٹ نے واشنگٹن میں انڈونیشی وزیرخارجہ کے دورے کے موقع پر ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا کے صوبہ ایچے میں شدت پسند اسلامی گروپوں اور مجاہدین کو کچلنے کے لیے امریکہ انڈونیشی حکومت کی مدد کرے گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مشرف حکومت سے مطالبات اور ملک گیر ہڑتال
ملک بھر کے عوام نے ۱۹ مئی کو دینی جماعتوں اور تاجر برادری کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص، دستور کی اسلامی دفعات، عقیدۂ ختم نبوتؐ کے تحفظ، اور ناموسِ رسالتؐ کی حفاظت کے لیے پاکستانی قوم ماضی کی طرح آج بھی پوری طرح متحد ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 105
- 106
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »