انسانی حقوق پر مغربی فلسفہ کی اجارہ داری
روزنامہ جنگ لندن ۳۰ جون ۱۹۹۸ء کے مطابق امریکہ کے صدر بل کلنٹن نے حالیہ دورۂ چین کے موقع پر بیجنگ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک پر اپنے نظریات نہیں ٹھونسنا چاہتا، البتہ کئی حق ایسے ہیں جن کا بین الاقوامی سطح پر احترام کیا جانا چاہیے، ہر ملک میں لوگوں کو عزت سے رہنے، اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی‘‘
روزنامہ نیشن لندن نے ۴ جون ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ ۲۸ مئی کو جب پاکستان ایٹمی دھماکوں کے مراحل سے گزر رہا تھا، ایک پاکستانی نوجوان نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے جی ایچ کیو پینٹاگون کا انٹرنیٹ سسٹم جام کر دیا، اور انٹرنیٹ پر امریکی حکام کو پیغام دیا کہ وہ اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کر دیں ورنہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مغربی ممالک میں سیاسی پناہ کا دھندہ
روزنامہ جنگ لندن نے ۶ اپریل ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں برطانوی اخبار ’’نیوز آف ورلڈ‘‘ کے حوالے سے ایک نئے پاکستانی مہدی کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے جس کا نام نہیں لکھا گیا، مگر مذکورہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص پاکستان کے شہر گجرات کے رہنے والا ہے، پہلی بار ۱۹۸۳ء میں برطانیہ آیا اور کچھ عرصہ رہ کر امریکہ چلا گیا، پھر دوبارہ ۱۹۹۲ء میں لندن آیا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور اسلامی تعلیمات
’’اسلام کے بنیادی ارکان مسلم ریاست کو کیا سبق سکھاتے ہیں؟‘‘ کے عنوان سے محترم افضال ریحان صاحب کے ایک حالیہ کالم کے ایک پہلو پر کچھ گزارشات پیش کر چکا ہوں، ایک اور پہلو کے حوالے سے چند معروضات پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ محترم موصوف ارشاد فرماتے ہیں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘‘ کا جو فریضہ ہے، اس کو جتنا بھی بڑھا لیا جائے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مذہبی شدت پسندی کے خلاف امریکی مہم
روزنامہ جنگ لاہور ۱۶ مئی ۱۹۹۸ء کے مطابق امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت کے ساتھ اس قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایسے تمام ممالک پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی جو مذہبی اعتبار سے جبر و استبداد کی کاروائیوں کے حامل ہوں، یا اس کی اجازت دیتے ہوں۔ وائس آف امریکہ کے مطابق قانون کے بل کے حق میں ۳۷۵ اور مخالفت میں ۴۱ ووٹ ڈالے گئے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ڈاکٹر جان جوزف کی مبینہ خودکشی اور امریکی مطالبہ
بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر جان جوزف کی مبینہ خودکشی کی کہانی ابہام کا شکار ہوتی جا رہی ہے، اور اسے نہ صرف مسلمان راہنماؤں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے بلکہ بعض سرکردہ مسیحی لیڈروں نے بھی اس کہانی کو مشکوک قرار دیا ہے۔ مبینہ طور پر ڈاکٹر جان جوزف نے ساہیوال میں سیشن کورٹ کی اس عدالت کے سامنے رات کی تاریکی میں دو افراد کی موجودگی میں احتجاجاً خودکشی کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
الشیخ علی الحذیفی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست
سعودی عرب سے آنے والے ایک دوست نے ہمیں ایک آڈیو کیسٹ دی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی علیٰ صاحبہا التحیہ والسلام کے امام محترم الشیخ علی عبد الرحمٰن الحذیفی نے مسجد نبویؐ میں ذیقعدہ کے پہلے جمعۃ المبارک کو جو خطبہ ارشاد فرمایا، یہ اس کی ریکارڈنگ ہے۔ ہم نے یہ کیسٹ سنی ہے اور دل سے بے ساختہ ان کے لیے دعائیں نکلی ہیں کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف سی آئی اے کا منصوبہ
روزنامہ اوصاف اسلام آباد نے ۱۷ اپریل ۱۹۹۸ء کے شمارے میں اردن کے جریدہ ’’المجد‘‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ کا خلاصہ شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی (یاسر عرفات حکومت) نے تل ابیب میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فلسطین میں اسلام پسند گروپوں بالخصوص حماس کو کچلنے کے لیے سی آئی اے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
مشرقی معاشرہ میں مغربی نظام
روزنامہ جنگ لاہور ۱۸ مارچ ۱۹۹۸ء کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق چیف جسٹس جناب جسٹس سجاد علی شاہ نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بے شمار داخلی مشکلات کے اسباب میں سے ایک انتہائی اہم سبب یہ بھی ہے کہ پاکستان کا موجودہ انتخابی نظام بوجوہ تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے کے افراد کو منتخب اداروں میں نہیں آنے دیتا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ کیا ہے؟
ہفت روزہ تکبیر کراچی نے ۱۹ مارچ ۱۹۹۸ء کی اشاعت میں اپنے لاہور کے نمائندہ جناب نصر اللہ غلزئی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے والد محترم میاں محمد شریف صاحب نے گزشتہ دنوں خاندان کا ایک اجلاس منعقد کر کے اپنے دونوں فرزندوں کو حکم دیا ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 110
- 111
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »