نسل انسانی کا امتیاز و اعزاز اور اس کی شکر گزاری
اللہ تعالٰی نے انسان کو باقی مخلوقات پر جو امتیاز بخشا ہے، قرآن کریم میں اس کا مختلف مقامات پر مختلف حوالوں سے تذکرہ کیا گیا ہے۔ مثلاً ایک جگہ فرمایا کہ ہم نے انسان کو ’’احسن تقویم‘‘ میں پیدا کیا ہے یعنی سب سے اچھے سانچے میں ڈھالا ہے۔ یہ احسن تقویم جسمانی ساخت کے حوالہ سے بھی ہے اور صلاحیتوں اور استعداد کے دائرے میں بھی ہے، جس کا مشاہدہ ہم روزمرہ کرتے رہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ ہم اسے ’’اسفل سافلین‘‘ کے درجے میں بھی اتار دیتے ہیں، یعنی وہ سب سے نچلے درجے میں چلا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
حرمین شریفین کی حاضری ۔ احساسات و تاثرات
بعد الحمد والصلٰوۃ۔ آج کی نشست میں سفرِ حج کے کچھ تاثرات بیان کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پورے بیان کرنا تو مشکل ہے، ہلکی پھلکی گفتگو ہو گی۔ پہلی گزارش یہ ہے کہ حج اور اللہ تعالٰی کے گھر کی حاضری اللہ تعالٰی کی عنایت سے ہوتی ہے، طلبی ہوتی ہے تبھی حاضری ہوتی ہے۔ اور میں تو اس کا عینی شاہد ہوں کہ طلبی ہو تو اچانک ہو جاتی ہے، نہ ہو تو بندہ جا کے بھی رک جاتا ہے۔ میں دونوں کا شاہد ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ‘‘
ہر ملک میں قومی شخصیات کی عزت و احترام کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں لیکن جب سے مذہب کو ریاستی اور قومی معاملات سے باہر کی چیز سمجھا جانے لگا ہے، مذہبی شخصیات کی حرمت و ناموس کے تحفظ کا مسئلہ بھی قانون کے دائرہ سے خارج کر دیا گیا ہے اور اسے غیر ضروری امر قرار دیا جا رہا ہے۔ حتٰی کہ عالمی سطح پر مقدس مذہبی شعائر و شخصیات کے ناموس کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے مسلسل مطالبہ کے باوجود اقوام متحدہ اور اس کے متعلقہ ادارے اس کی طرف متوجہ نہیں ہو پا رہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
الحاج سید امین گیلانی کے ساتھ ایک شام
پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری جمیل الرحمان اختر نے ۱۸ مارچ ۲۰۰۳ء کو باغبانپورہ لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر تحریک آزادی کے نامور شاعر الحاج سید امین گیلانی کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا۔ قاری صاحب نے نیا مکان تعمیر کیا ہے جس میں وہ منتقل ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ مسجد کی رہائشگاہ میں رہتے تھے، یہ تقریب نئے مکان کی خوشی میں بھی تھی اور الحاج سید امین گیلانی کے اعزاز میں بھی تھی، جس میں لاہور کے سرکردہ علماء کرام نے شرکت کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
’’امریکیو! پاکستان سے نکل جاؤ‘‘
گزشتہ روز پشاور میں وکلاء نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین ایف بی آئی کے چھاپوں اور گرفتاریوں پر احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے جو بینر اٹھا رکھے تھے ان پر لکھا تھا کہ امریکیو! پاکستان سے نکل جاؤ اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرو۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بار کونسل کے صدر شیر اَفگن خٹک نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی کالونی بن چکا ہے اور ایف بی آئی کے چھاپے پاکستان کی سالمیت اور آزادی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی ایجنٹوں کو چھاپے مارنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد ۔ نئی سفارتی صف بندی کی ضرورت
وزیرخارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے پانچ اگست کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا ہے اور دیگر پروگراموں کے علاوہ قومی سطح پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ترتیب بھی بتائی ہے، جو آج کی دنیا میں جذبات کے اظہار کی ایک صورت سمجھی جاتی ہے۔ ہمیں اس کی ضرورت و افادیت سے انکار نہیں ہے اور ان شاء اللہ تعالٰی اس میں شریک ہوں گے، مگر کیا اس سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کی مظلومیت میں کمی کا کوئی راستہ نکل آئے گا؟ یہ محل نظر بات ہے اور ہم سب کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
صحابہ کرامؓ و اہل بیتؓ کی عقیدت و احترام کا ناگزیر تقاضہ
خلفائے راشدین اور ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم کی طرح جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بنات مکرمات بھی پوری امت کی عقیدت و ادب کا مرکز ہیں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چاروں بیٹیاں حضرت زینب، حضرت رقیہ، حضرت ام کلثوم اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہن کے ساتھ عقیدت و ادب ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، ان میں سے چونکہ خود جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ چھوٹی اور لاڈلی بیٹی ہونے کی وجہ سے فطری اور طبعی طور پر محبت و انس زیادہ تھا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
علماء کرام کی محنت کا دائرہ کار
اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم و حوا علیھما السلام کو پیدا فرمایا اور زمین کی طرف بھیجا تو دو باتیں ارشاد فرمائیں۔ ایک یہ کہ یہاں ایک عرصہ تک آپ لوگوں کو رہنا ہے، اس لیے یہاں موجود تمام اشیا آپ کے لیے قابل استفادہ ہیں، دوسری بات یہ کہ میری طرف سے وقتاً فوقتاً آنے والی ہدایات کا انتظار کریں اور ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔ آدم و حوا علیھما السلام کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا اور حسب ارشاد مختلف اوقات میں انبیاء کرامؑ تشریف لاتے رہے اور انسانیت کی ہدایت کا سامان ہوتا رہا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
ختم نبوت کانفرنس لاہور اور مولانا رحمت اللہ کیرانویؒ کی یاد میں سیمینار
۱۱ اپریل کو بادشاہی مسجد لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام منعقد ہونے والی قومی ختم نبوت کانفرنس کے لیے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ کانفرنس ملک میں تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں ایک نئے دور کے آغاز کا عنوان ثابت ہو گی۔ اس کانفرنس کے حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں جو اجتماعات ہوئے ہیں ان سے علماء کرام اور دینی کارکنوں میں عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد مکمل تحریر
گلوبل سوسائٹی میں دینی تعلیم کی ضروریات
اس وقت کے عمومی حالات کے پیش نظر دینی تعلیم کے معروضی تقاضوں کے حوالے سے جو ضروریات محسوس کی جا رہی ہیں ان کا ایک ہلکا سا خاکہ آپ حضرات کے سامنے پیش کر رہا ہوں، اس خیال سے کہ دینی تعلیم کے نظام سے عملی طور پر وابستہ حضرات ان پر غور فرمائیں اور انہیں اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں کسی نہ کسی جگہ ایڈجسٹ کرنے کی عملی صورتیں تلاش کریں، کیونکہ ان ضروریات کو محسوس کرنا اور انہیں پورا کرنے کی عملی شکلیں تلاش کرنا بہرحال ہماری ہی ذمہ داری بنتی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر
Pages
- « شروع
- ‹ پچھلا صفحہ
- …
- 150
- 151
- …
- اگلا صفحہ ›
- آخر »