ملالہ پر حملہ قابلِ مذمت، مگر۔۔۔۔!

ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت اور اس کے لیے دعائے صحت کی اپیل میں پوری قوم کے ساتھ میں بھی شریک ہوں۔ گزشتہ جمعہ کو مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر ہم نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور ملالہ کے لیے اجتماعی طور پر دعائے صحت بھی کی ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ اکتوبر ۲۰۱۲ء

علیحدگی کے نتائج پر بھی غور کر لو

آج کے اخبارات میں دو خبریں بظاہر الگ الگ ہیں، لیکن اپنے مفہوم اور دائرہ کے حوالہ سے ایک ہی جیسی ہیں۔ ایک خبر یہ ہے کہ وزیر داخلہ جناب عبد الرحمٰن ملک نے گلگت کے دورہ کے موقع پر ملت جعفریہ کے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ اس مطالبہ کی منظوری کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ان کا تعلیمی نصاب الگ ہو گا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۳ مارچ ۲۰۱۲ء

طالبات کے لیے ایک سبق

ہماری بڑی ہمشیرہ محترمہ اچھڑیاں ضلع مانسہرہ میں اپنے شہید بیٹے حاجی عدیل عمران کی یاد میں طالبات کی دینی درس گاہ قائم کر کے وفاق المدارس کے نصاب کے مطابق درسِ نظامی کی تدریس میں گزشتہ دو عشروں سے مصروف ہیں۔ عدیل عمران شہید ہمارا عزیز بھانجا تھا، جو جہادِ افغانستان کے مختلف مراحل میں شامل رہا ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۹ و ۲۰ جون ۲۰۱۲ء

دینی مدارس میں تقریبات کی بہار

اس وقت جامعہ مظاہر العلوم کوٹ ادو کی لائبریری میں بیٹھا یہ سطور تحریر کر رہا ہوں۔ گزشتہ کئی دنوں سے مختلف دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہر العلوم میں بھی آج (26 مئی) ظہر کے بعد بخاری شریف کا آخری سبق ہو گا، جس کے لیے اپنے پرانے بزرگ دوست حضرت مولانا عبد الجلیل صاحب کے حکم پر حاضر ہوا ہوں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۸ مئی ۲۰۱۲ء

کیا مساجد و مدارس رعایت کے مستحق نہیں؟

”اوگرا“ نے مساجد و مدارس کو کمرشلائزڈ کرتے ہوئے انہیں فیکٹریوں کے زمرے میں شامل کر لیا ہے اور ان کے گیس کے کنکشن کی فیس اور استعمال کے نرخ دس گنا بڑھا دیے ہیں، جس پر مختلف دینی حلقوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے ایک اخباری بیان کے مطابق اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۱۴ دسمبر ۲۰۱۲ء

مسئلہ ختم نبوت و ناموسِ رسالت اور اہلِ مغرب کا دوہرا معیار

روزنامہ جنگ راولپنڈی میں ۲۱ مئی ۲۰۱۰ء کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل کرے۔ جبکہ کانفرنس میں شریک پاکستان کے وفاقی وزیر شہباز بھٹی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ اس پر کام کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۹ مئی ۲۰۱۰ء

دستوری ترامیم کا پیکیج اور صدر مملکت کی آئینی ذمہ داری

صدر مملکت جناب آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ پر دستخط کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ماہِ رواں کے آخر تک آئین کو ”خرافات“ سے پاک کر دیا جائے گا۔“ یہ بات انہوں نے دستوری اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ کی قائم کردہ کمیٹی کے کام اور پیشرفت کے حوالے سے کی ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۰ مارچ ۲۰۱۰ء

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور عصری اقدار

۲۵ فروری ۲۰۱۰ء کو اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مسعود کی زیر صدارت ”سیرت نبویؐ اور عصری اقدار“ کے عنوان پر سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں راقم الحروف کو مہمان خصوصی کے طور پر اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی اور صدر اجلاس کے علاوہ جناب اکبر ثاقب اور جناب ناصر زیدی نے بھی خطاب کیا۔ راقم الحروف کی گزارشات کا خلاصہ درج ذیل ہے: مکمل تحریر

۲۵ فروری ۲۰۱۰ء

حافظ تقی الدین مرحوم کی وفات اور پرانی وضع کے کچھ لوگ

گزشتہ روز ہمارے شہر کے ایک بزرگ سیاسی کارکن حافظ تقی الدین صاحب انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا تعلق حضرت مولانا مفتی عبد الواحدؒ کے خاندان سے تھا اور کسی زمانے میں لیفٹ کے معروف سیاسی کارکن رہے ہیں۔ ان کے والد بزرگوار حضرت مولانا عبد العزیزؒ محدثِ پنجاب کہلاتے تھے اور علماء دیوبند کی مسلمہ علمی شخصیات میں شمار ہوتے تھے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۷ جنوری ۲۰۱۱ء

گوجرانوالہ کے دینی مدارس پر بلاجواز چھاپے

جمعرات ۲۶ مئی کو مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت دینی مدارس کے منتظمین کا علاقائی اجتماع ہو رہا ہے، جس کا فیصلہ گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد ہی میں علماء کرام کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں راقم الحروف شریک تھا، مگر جمعرات کے اجتماع میں شریک نہیں ہو سکے گا، اس لیے کہ میں نے اس دن کا دارالعلوم تعلیم القرآن باغ، آزاد کشمیر کے سالانہ جلسے کے لیے وعدہ کر رکھا ہے ۔ ۔ ۔ مکمل تحریر

۲۶ مئی ۲۰۱۱ء

Pages


2016ء سے
Flag Counter